جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔ امریکا

ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے اور مدد کرنے پر ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر 8 ڈرون حملے کیے ہیں،  روسی فضائی دفاعی نظام سے تمام ڈرون مار گرائے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.