مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی میں پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔
جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔
Comments are closed.