بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

پی ٹی آئی مستعفی اراکین کی ممکنہ آمد، پارلیمنٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی ممکنہ آمد کے باعث پارلیمنٹ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے انٹری گیٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس، ایف سی اور پارلیمانی سیکیورٹی اسٹاف مرکزی گیٹ پر تعینات ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے مستعفی اراکین کو شرکت سے روکا گیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.