بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

انتخابات ہوں گے یا وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات ہوں گے یا پھر وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے، تیسرا کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو آئین پامال کر رہے ہیں انہیں قانون اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75 فیصد آبادی اس وقت غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات ہوں گے یا وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے اس کے علاوہ آئین میں کوئی تیسرا حل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.