جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

سیکیورٹی پر 38 ایلیٹ فورس اہلکار،91 خواتین اور 1 ہزار 94 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے، حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔

حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.