جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

پی ٹی آئی رہنما پارٹی پر قبضے کیلئے گھات لگائے بیٹھے ہیں، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما گھات لگائے بیٹھے ہیں کہ عمران نااہل ہوں تو وہ پارٹی پر قبضہ کرلیں۔

ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پانی کے بلبلے کی طرح خود کو ہی تحلیل کی طرف لے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے رچائے کھیل میں خود پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی تو اب اس میں برا ماننے کی کیا بات ہے؟

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں اور دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے نے پی ٹی آئی کو زوال پذیر کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر دوراہے پر آگئی ہے تو کہتے ہیں ان کے استعفے قبول نہیں ہونے چاہیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کراچی میں پی ٹی آئی کی شکست تسلیم کرنے کے بعد جماعت اسلامی کی رہنمائی کرنے کی کوشش نہ کریں، جماعت اسلامی پی ٹی آئی سے زیادہ سیاسی سمجھ اور شعور رکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.