اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی گرفتاری، کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں چھوڑ دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شبلی فراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی سیشن جج کے سامنے پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو گرفتاری کے بعد قیدیوں کی وین میں منتقل کردیا گیا ہے۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی پی ٹی آئی رہنما کو رہا کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.