بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے رات گئے گرفتار کرکے آج صبح اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف رات گئے سوشل میڈیا پر متنازع بیان کا مقدمہ درج کر کے انہیں  گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت می  پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھالیا، سینیٹر سیف اللہ کو بھی پارلیمنٹ سے اٹھایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.