بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون جج کو دھمکی، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع، عمران خان کی ضمانت کی توثیق

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ان کی ضمانت کی توثیق کر دی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گزشتہ سماعت پر 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی آج تک کے لیے ضمانت منظور کی تھی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان کمرۂ عدالت پہنچے جس کے بعد پی ٹی آئی کے وکلاء نے نقد 5 ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست عدالت میں دے دی۔

جج نے حکم دیا کہ 5 ہزار روپے نہیں 50 ہزار روپے ہی جمع کرائے جائیں۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ اسد عمر اور فیصل جاوید بھی کمرۂ عدالت میں پہنچے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

جس کے بعد ان کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے۔

ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کر دی، ضمانت کی عدالتی توثیق کے بعد سابق وزیرِ اعظم عدالت سے روانہ ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.