بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

کرچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشنز کے فیڈرز ٹرپ ہو گئے جس کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق شہرِ قائد میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث تمام پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی سپلائی مکمل بند ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

بجلی کے بریک ڈاؤن پر وزارتِ توانائی کا بیان سامنے آ گیا جس میں اس بریک ڈاؤن کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز پر متبادل ذرائع سے پمپنگ کی بحالی کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.