پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے۔

کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب ارسلان تاج نے عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، ہم گھبرانے والے نہیں۔

ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم عمران خان کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔

صحافی نے ارسلان تاج سے سوال کیا کہ کیا آپ پر تشدد کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.