پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان وڑائچ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عثمان وڑائچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی نمائندگی کر رہے تھے۔

انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نا ہونے پر استعفی دیا۔

محمد عثمان وڑائچ نے مزید کہا کہ صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک ہے جبکہ استعفی دینےمیں ذاتی وجوہات بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عہدہ سنبھالا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.