تحریک انصاف جاپان کے سابق صدر جاوید نیازی نے اعلان کیا ہے کہ پیر (20 مارچ) کو حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور کارکنوں پر مبینہ تشدد کے خلاف جاپان میں موجود سفارتخانہ پاکستان کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج پورے جاپان کی تمام پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کی طرف سے مشترکہ طور پر ریکارڈ کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جاپان کے تمام ممبران اور پاکستانی کمیونٹی احتجاج میں بھرپور طریقے سے حصہ لے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کے سامنے دن 12 بجے جبکہ ٹوکیو میں اقوام متحدہ دفتر کے سامنے سہ پہر 3 بجے احتجاج کیا جائے گا۔
Comments are closed.