بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی ایم این اے نورعالم اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے۔

اپنے بیان میں نور عالم نے کہا کہ سارے مسائل اسمبلی کی اگلی تین قطاروں میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہیں، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

نور عالم خان نے سوال کیا کہ پشاور کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی، کیا پشاور پاکستان میں نہیں؟

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کیا پاکستان میں صرف چار اضلاع سوات، نوشہرہ، صوابی اور میانوالی ہی ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.