بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا اور اومیکرون وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول کھلے رہیں گے، تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تمام اسپتال، سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا، سروے میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا، اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے۔

ٹاس فورس اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ تمام شادی ہالز، مارکیٹز، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہوگی، انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا رکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کی جائے گی، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔

You might also like

Comments are closed.