پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی احتجاج، شرپسند افغان باشندوں کے اعترافی بیانات

پی ٹی آئی احتجاج میں شامل افغان باشندوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے، عمیر کو ایم پی اے فدا نے جبکہ عصمت اللّٰہ کو ایم پی اے آصف علی خان نے پیسے دیے تھے۔

کابل کے رہائشی افغان شرپسند عمیر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ توڑ پھوڑ کیلئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پیسے دیتے تھے۔

افغان شہری عمیر نے بتایا کہ وہ پشاور میں تہکال پایان میں رہتا ہے اور جب عمران خان گرفتار ہوئے تو علاقے کے مشران اور ایم پی اے فدا نے احتجاج کے لیے پیسے دیے۔

عمیر کا مزید کہنا تھا کہ پیسے دیے گئے احتجاج میں شامل ہو کر توڑ پھوڑ کروں، میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، معافی دی جائے آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔

دوسری جانب پشاور کے پُرتشدد احتجاج میں قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار میں ملوث افغان شرپسند عصمت اللّٰہ نے بتایا کہ وہ مزار شریف کا رہائشی ہے اور پاکستان میں لطیف آباد پشاور میں رہائش پذیر ہے۔

عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی نے مبینہ طور پر اس کو رقم دے کر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں توڑ پھوڑ کیلئے بھیجا تھا۔

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے آصف خان نے افغانی نوجوان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغان شہری کو جانتے ہیں نہ ہی اس نوجوان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق ہے بلکہ ان کی جماعت اور وہ پُرتشدد احتجاج کے حامی ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.