بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کی نقل کرنے پر بھارتی فرنچائز کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز کی حیثیت سے کام کرنے والی سن رائزرز کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

سن رائزرز ایسٹرن نے لیگ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کھلاڑیوں کی پاسپورٹ پر تصاویر چسپاں کر کے کیا تو ٹوئٹر پر موجود پاکستانی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آئیڈیا کی کاپی قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان پاسپورٹ پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کر کے کیا تھا۔ اس وقت پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کھلاڑیوں کے کوائف بھی درج تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس گزشتہ دو سال سے وقفے وقفے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

 انہوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سمیت دیگر کئی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انوکھی اور دلچسپ ویڈیوز بنا کر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی پی سی بی کی اس ویڈیو کو بہت پذیرائی ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.