بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی کمشنرز اسکولوں میں قیام پذیر سیلاب متاثرین کو خیمہ مراکز منتقل کریں، سکریٹری اسکول ایجوکیشن

سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اسکولوں میں قیام پذیر سیلاب متاثرین کو خیمہ مراکز میں منتقل کریں۔

ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں غلام اکبر لغاری نے کہا کہ بارش اور  سیلاب کی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے بہت سارے بے گھر افراد نے اسکولوں میں پناہ لی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ اسکولوں کو ریلیف کیمپ قرار دیا گیا جب کہ کئی اسکولوں پر سیلاب متاثرین نے اپنے طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ جس سے اسکول کے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اور انہیں ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ ہم مسئلے کی حساسیت جانتے ہیں لیکن بچوں کی تعلیم بھی حساس مسئلہ ہے۔ لہٰذا درخواست کی جاتی ہے کہ متاثرین کو برائے مہربانی اسکولوں سے خیمہ مراکز میں منتقل کیا جائے۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں واقع چلڈرنز ایجوکیشنل سینٹر، GBSS نارتھ ناظم آباد بلاک F نزد ضیا الدین اسپتال کراچی وسطی میں گزشتہ 20 دنوں سے اسکول کو ریلیف کیمپ بنا دیا گیا ہے جب کہ اسکول میں کوئی بھی متاثرین قیام پذیر نہیں ہے۔

اس صورتحال کے باعث تعلیمی تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں طلبہ طالبات اور اساتذہ کو اسکول آنے کی پابندی ہے 800 سے زائد طلبہ و طالبات کا شدید تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.