بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد پاکستان آ کر کھیلنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں کچھ نئے لڑکے ہیں، ایلکس ہیلز تین سال بعد واپس آئے ہیں۔ 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قریب ہے، یہ سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ آج شان مسعود اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہنواز دہانی پر مشتمل ہے۔ 

انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈاوڈ ملان، بین ڈکیٹ، ہیری بروکس، سین کرن، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید، لوک ووڈ اور ریچرڈ گلیسن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.