بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کا PSL6 ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پی ایس ایل 6 کے حوالے سے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں آج لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی فوری طور پر تمام ٹیموں کی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے اقدامات کرے گا، بورڈ تمام ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن اور آئسولیشن سہولیات کےاقدامات بھی کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا، ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے جبکہ 20 میچز باقی تھے جنہیں اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے پر کرکٹ ایکسپرٹ سکندر بخت نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں شامل افراد نے کورونا پروٹوکولز پر سختیاں نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہوا ہم سب کا نقصان ہوا، امیج خراب ہو رہا ہے۔

ایونٹ ملتوی ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.