پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافہ کردیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔
پی سی بی نے پلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل تمام کھلاڑیوں کی پینشن میں ایک لاکھ روپے اضافہ کردیا ہے۔
اس اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔
11 سے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے پینشن وصول کریں گے۔
اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
Comments are closed.