بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کا نوٹس پیریڈ بھی مکمل ہوگیا ہے، دوسری طرف پی سی بی نے اُن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے حوالے سے آگاہ کردیا، جس کے بعد اس کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ری اسٹرکچرنگ کے بعد شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کا نیا سربراہ لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

پی سی بی کے شعبہ میڈیکل کے ہیڈ ہی نے پی ایس ایل کے بائیو سیکیورببل بنایا تھا، لیکن ایونٹ کے دوران کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تو ایونٹ کو روکنا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبے کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بورڈز سے مدد لے گا اور ساتھ ہی آئی سی سی کے تجربے سے استفسادہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.