بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی جےا یل: امریکی کرکٹر کی والدہ بیٹے کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے دلچسپ مقابلے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں، جن میں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ شو کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

گوجرنوالہ جائنٹس کے امریکی کرکٹر میتھیو ٹرامپ کی والدہ بیٹے کے ہمراہ پی جے ایل میں موجود ہیں۔

میتھیو ٹرامپ کی والدہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ لیگ کے لیے پاکستان آنے کا تجربہ شاندار رہا، بہت اچھے انتظامات کیے گئے اور کرکٹ کا معیار اچھا ہے، بیٹے کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ میتھیو مجھے بتاتا رہتا ہے کہ اس نے کیا سیکھا اور کتنا فائدہ ہوا، وہ روزانہ کرکٹ کھیل رہا ہے، یہ سب دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے،  لاہور میں کھانے کا مزہ بھی آیا، کھانے کی کوئی شکایت نہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں حیدرآباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پی جے ایل میں حیدر آباد ہنٹرز کی ٹیم شکار ہو گئی ہے حالانکہ ہنٹرز ہم تھے لیکن ہمارا شکار کر لیا گیا۔

میتھیو ٹرامپ پاکستان میں اپنی والدہ کی موجودگی کی وجہ سے خوش ہیں۔

امریکی کرکٹر میتھیو ٹرامپ کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں والدہ نے میچز دیکھتی ہیں تو اچھا لگتا ہے، وہ مجھے دیکھ کر تالیاں بجاتی تھیں حالانکہ وہ مجھ پر زیادہ تر غصہ ہوتی تھیں، ان کا تالیاں بجانا اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ کو انجوائے کیا، مینٹور شعیب ملک اور کوچ اعجاز بھائی سے سیکھنا اعزاز ہے، مجھے پی جے ایل میں سیکھنے کا فائدہ ہو گا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ میں والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.