بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی بی اے کی جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے جنگ جیو دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 پی بی اے نے  ایک بیان میں کہا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن قانون کو ہاتھ میں لینا اور توڑ پھوڑ کرنا قابلِ مذمت ہے۔

پی بی اے نے متعلقہ حکام سے حملے کے ذمے داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں۔

ملک کی مختلف صحافتی تنظیموں اور صحافی رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعے پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

صحافتی تنظیموں نے جنگ جیو پر حملے کی  تحقیقات اور حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.