پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

پی ایس پی کے کارکنان کو ایم کیو ایم میں کب ضم کیا جائے گا؟

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے آنے والے کارکنوں کو بدھ کے روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے میں رسمی طور پر  ضم کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سابقہ پی ایس پی دفتر کا دورہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پی ایس پی سے آنیوالے کارکنان اور ذمہ داران سے غیر رسمی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی سے ایم کیو ایم میں آنے والے کارکنان کو بدھ کو رسمی طور پر تنظیمی ڈھانچے میں ضم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی سے ایم کیو ایم میں آنے والے ذمہ داران نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.