پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 65 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 964 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 364 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 16 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 211 ارب روپے رہی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.