پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 539 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 540 پوائنٹس کے احاطے میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح سطح 46 ہزار 959 اور کم ترین سطح 46 ہزار 428 رہی۔
حصص بازار میں 25 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 9 ارب 64 کروڑ روپے میں ہوا۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 764 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.