پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 53 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 883 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 897 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43 ہزار 149 رہی۔
حصص بازار میں آج 40 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 15 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 686 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.