بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 519 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 206 ارب روپے کم ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 519 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 8 پر بند ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1765 ڈالر فی اونس ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 1057 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 775 رہی۔

حصص بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 206 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 887 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.