بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی معیشت کا بھٹا بیٹھ چکا، لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوچکا، بجلی اور پٹرول کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ اسٹیل مل سے کیا ہزاروں لوگوں کو ہم نے بے روزگار کیا؟

انہوں نے کہا کہ کس کس محکمے کا ذکر کروں، لامتناہی سلسلہ ہے، ملک بھر میں 3 سال میں 50 لاکھ افراد کو بے روزگار کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ آج ملک کی معیشت کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، ملک کی تاریخ میں کبھی مہنگائی کا ایسا طوفان نہیں آیا، لوگ اس وقت بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت جب بات کرے تو پہلے اپنے گریبان میں دیکھے، پوچھتا ہوں، ملک میں لوڈشیڈنگ کس کے دور میں ختم ہوئی؟

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا تھا ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، لوگوں پر زندگی تنگ ہوچکی ہے، کہاں گئیں وہ ایک کروڑ نوکریاں؟

انہوں نے کہا کہ انہوں نے قرضے لیے، لوگوں کو قرضوں میں جکڑ دیا، آج اس صورتحال پر آسمان بھی رو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.