پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں عید کی تعطیلات سے قبل آخری روز پیر کو ملاجلا دن رہا۔
شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 873 پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں 252 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 48 ہزار 4 رہی۔
شیئر بازار میں 32 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب 89 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 365 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.