بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضعیف ماں کو بے یار و مدد گار چھوڑنے والے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور میں ضعیف ماں کو گلی میں بے یار و مددگار چھوڑنے والے بیٹے کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کو مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے شکیل احمد نامی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ پہاڑی پورہ میں تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

خیال رہے کہ بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو گلی میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا۔ 

پولیس نے ملزم شکیل احمد کو تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔ 

متاثرہ خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.