بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری نگر میں ہونے والی تبدیلی دہلی کو ہلا کر رکھ دے گی، نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سری نگر میں ہونے والی تبدیلی دہلی کو ہلا کر رکھ دے گی۔

مسئلہ کشمیر پر علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کو دباکر نہیں رکھ سکتا ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ سری نگر میں ہونے والی تبدیلی کی بنیاد مظفر آباد میں آنے والی تبدیلی بنے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سری نگر میں ہونے والی تبدیلی دہلی کو ہلاکر رکھ دے گی۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان قیام پاکستان کے مقاصد کی طرف پاکستان کو لےکر جارہا ہے، علما و مشائخ آگے آئیں، عمران خان کو ریاست مدینہ کے خدوخال دیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا تو نعرہ ہی یہی ہے کہ نبیﷺ کا جو غلام ہے ہمارا وہ امام ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوٹوک موقف ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن پر لوگ اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، تحریک انصاف کی حمایت کو ملی اور قومی ذمہ داری سمجھ کر آگے آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.