بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں بے امنی پاکستان کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں بے امنی اور عدم استحکام ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے گفتگو میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغان امن عمل تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے امریکی نمائندے کو افغان عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار سے آگاہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں بدامنی سے پاکستان کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دوران گفتگو عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع سے مہاجرین کی آمد کا خدشہ ہے، محفوظ مغربی بارڈر ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن افغانستان سے خطے میں معاشی تعاون آئے گا، بزورِ طاقت حکومت مسلط کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مذاکرات ہی افغانستان میں امن لاسکتے ہیں، امن کے لیے امریکا اور دیگر ممالک سے رابطے میں رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان تنازع میں شدت سے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، تمام افغان اسٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں وہ لچک دکھائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.