پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ 60 کروڑ سے زائد یومیہ شیئرز کے کاروبار کی لہر ساتویں روز ٹوٹ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 331 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 581 پر ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 395 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے بڑھی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 8427 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.