پاکستان اسٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 300 پر بند ہوا ہے۔ جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
شیئر بازار میں آج 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 834 ارب روپے ہوگئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.