بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 114 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 128 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 380 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 20 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا کاروبار 9 ارب 49 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 782 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.