بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 پوائنٹس کم ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45865 ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 479 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب 74 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ جو کاروباری دن کے اختتام پر 8207 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.