پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 40 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 263 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا.
حصص بازار میں آج 6 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 136 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.