پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے ہورہا ہے، پی ایس ایل کے تمام میچ جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
سُپر لیگ کی مکمل کوریج کیلئے جیو سوپر کی ایپلیکیشن بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے جسے موبائل پر باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
آج سے 22مارچ تک آپ جہاں بھی ہوں میچ کی فکر سے آزاد ہونے کیلئے موبائل فون پر یہ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہوں۔
ناصرف یہ بلکہ کرکٹ کے دیوانوں کیلئے جیو سوپر پر ہر میچ سے پہلے اور میچ کے بعد تبصروں اور تجزیوں پر مبنی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔
میچز پر تبصرے اور تجزیے سمیت سوشل میڈیا پر میچز کے حوالے سے چٹکلوں سے آگاہ رہنے کیلئے جیو سوپر کی ویب سائٹ پر بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
پی ایس ایل کے تمام میچوں سے لمحہ با لمحہ باخبر رہنے کیلئے جیو سوپر کی ویب سائٹ (www.geosuper.tv/live) وزٹ کریں۔ موبائل پر میچ اپڈیٹس حاصل کرنے کیلئے جیو سوپر کی ایپلیکیشن انسٹال کریں۔
Comments are closed.