بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل6، ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا پلان جاری

ٹریفک پولیس کی جانب سے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

20 فروری سے 7مارچ تک  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کےمیچ کھیلےجائیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ کے ایام کیلئے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیدیا ہے ۔

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ کی جانب سر شاہ سلیمان روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کارساز سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈالمیا روڈ ملینئیم سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔

ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کیلئے نیا ترانہ ’یہ ہے پی ایس ایل‘ جاری کردیا جسے شائقینِ کرکٹ میں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیورسٹی روڈ / نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا، بلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میچز کے دنوں میں سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد نمبر 10 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، حسن اسکوائر سے نیپا، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈپر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کارساز سے اسٹیڈیم، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، ملینیم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.