بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: ٹکٹوں کی فروخت شروع، کم سے کم ٹکٹ 250 روپے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے، کم سے کم ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 17 جنوری تک بکنگ کروانے والوں کو خصوصی رعایت بھی ملے گی۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے میچز دیکھنے کے خواہش مند شائقین اب اپنے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کروا سکتے ہیں۔

کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ کراچی کے کچھ میچز کے ٹکٹس کی قیمت کم از کم 500 روپے بھی ہے۔

17 جنوری تک بک کروائے جانے والے ٹکٹوں پر پی سی بی نے رعایت دینے کی پیشکش کی ہے، فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹوں پر رعایت ملے گی۔

ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے، فائنل کے لیے جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 1500، فرسٹ کلاس 2500، پریمیم 3 ہزار اور وی آئی پی 4 ہزار روپے کا رکھا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو ہاسپیٹیلٹی اسٹینڈ کا درجہ دیا گیا ہے، ٹکٹ 4 سے 7 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

چھ ڈبل ہیڈز کے دنوں میں جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ ایک ہزار روپے کا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.