gay byu hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Blooming Grove galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: آخری میچ میں بھی کراچی کنگز کی شکست پر مداح پھٹ پڑے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو اپنے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اپنے آخری میچ میں 23 رنز سے شکست کے بعد مداحوں نے اپنے اپنے انداز میں غصّے کا اظہار کیا ہے۔

کسی نے میمز شیئرکرکے اپنا غصّہ نکالا تو کسی نےٹیم کی پورے ایونٹ میں خراب کارکردگی پر طنز کے تیر برسائے۔

تاہم، ہر طرح کہ حالات میں مثبت سوچ رکھنے کی صلاحیت رکھنے والی باکمال مداح ایونٹ میں کراچی کنگز کی خراب کارکردگی کے باوجود بھی بابر اعظم کی انفرادی طور پراچھی پرفارمنس کی تعریف کرتے نظر آئے۔

یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو اپنے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 23 رنز سے زیر کیا۔

ایونٹ کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 143 رنز ہی بناسکی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.