emily willis hookup best place for discreet hookups married st louis hookups reddit free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کیوں اہم ہے؟ بین ڈنک نے بتادیا

آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کا پاکستان آنا، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کافی ضروری ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کیلئے بڑی ٹیموں کا اووے سیریز کھیلنا اہم ہے، بطور کرکٹ  مداح، میں پاک آسٹریلیا سیریز کا شدت سے منتظر ہوں، دونوں ممالک کی سیریز ٹیسٹ کرکٹ کے فینز کیلئے ایک بہترین تحفہ ہوگی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ دو بہترین ٹیموں کا مقابلہ ہوگا،پاکستان میں کنڈیشنز کے بارے میں کچھ پلیئرز سے بات ہوئی ہے، آسٹریلیا کیلئے برصغیر کی کنڈیشن میں کھیلنا چیلنج ضرور ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں بطور کوچ اپنا کردار کافی انجوائے کررہا ہوں، پاکستانی فینز سے مجھے جو محبت ملی وہ میری زندگی کے بہترین لمحات ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ قلندرز کی ٹیم اس وقت بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہی ہے، فخر زمان نے کافی محنت کی ہے اور اپنے کھیل کے انداز کو بہتر کیا ہے، وہ اب پہلے کی طرح ہر گیند کو نہیں مارتے بلکہ میرٹ پر کھیلتے ہیں۔

بین ڈنک نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی گہرائی کا اندازہ ورلڈ کپ کارکردگی سے ہوتا ہے، اس سال انجریز کی وجہ سے پی ایس ایل میں بولنگ کا مزہ خراب ہوا، اہم بولرز کی عدم موجودگی میں بڑے بڑے رنز بنے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.