پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ابتدا میں لاہور قلندرز کے بولرز نے اچھی لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کی جہاں 20 کے مجموعے پر بابر اعظم، 37 کے مجموعے پر جو کلارس اور اتنے ہی اسکور پر کولن انگرام بھی آؤٹ ہوگئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے 64 اور محمد نبی نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کیا۔
اننگز کے اختتامی لمحات میں کراچی کنگز کے ڈینیئل کرسچن کے 27 اور وقاص مقصود کے 12 رنز کی بدولت کراچی کنگز 186 کے ٹوٹل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، جبکہ حارث رؤف، احمد دانیال، ڈیوڈ ویسا اور سمت پٹیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ اپنے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ لاہور نے بھی اپنا گزشتہ میچ ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا تھا جسے اس میں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کراچی کنگز میں کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان سہیل اختر، فخر زمان، شرجیل خان، جو ڈینلے، محمد حفیظ، بین ڈنک، زیشان اشرف، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویسا، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Comments are closed.