پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 10ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ ایونٹ کا دسواں میچ ہے اور اس میں بھی ٹاس جیتنے والے کپتان نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، فل سالٹ، ایلکس ہیلز، پاؤل اسٹرلنک، فہیم اشرف، افتخار احمد، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، فواد احمد اور محمد وسیم شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم کپتان وہاب ریاض، امام الحق، کامران اکمل، ٹام کوہلر کیڈرمور، حیدر علی، شعیب ملک، شرفین ردرفرڈ، ثاقب محمود، مجیب الرحمٰن، محمر عمران اور عمید آصف پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.