کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل سیزن 6کے لیے دنیائے کرکٹ کے نامور ستارے شہر قائد میں جگمگانا شروع ہو گئے۔اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور موسی خان کراچی پہنچ گئے جب کہ مختلف فرنچائز کے آفیشلزآج کراچی پہنچیں گے۔غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہبھی آج سے شروع ہوگا۔ فرنچائز کے اسکواڈ مکمل ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔ فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15فروری سے شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل سکس میں چیمپئن کراچی کنگز اعزاز کا دفاع کرے گی۔ کراچی کنگزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلیں گے۔پی ایس ایل 6کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔ پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں لاہورمیں شیڈول لیگ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائیگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے کورونا وائرس کے پیش نظر 20فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ہر میچ میں 7500کے لگ بھگ تماشائی اسٹیڈیم آسکیں گے۔
The post پی ایس ایل 6 عالمی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.