بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 10ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے میچ کے ابتدا سے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ پر دباؤ بنایا اور اسے پھر اننگز کے اختتام تک برقرار رکھا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 41، حسین طلعت نے 22 اور آصف علی نے 19 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم 118 پر پویلین لوٹ گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم رواں سیزن کی وہ پہلی ٹیم بن گئی جو آل آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ثاقب محمود نے 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ کا دسواں میچ ہے اور اس میں بھی ٹاس جیتنے والے کپتان نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، فل سالٹ، ایلکس ہیلز، پاؤل اسٹرلنگ، فہیم اشرف، افتخار احمد، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، فواد احمد اور محمد وسیم شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان وہاب ریاض، امام الحق، کامران اکمل، ٹام کوہلر کیڈرمور، حیدر علی، شعیب ملک، شرفین ردرفرڈ، ثاقب محمود، مجیب الرحمٰن، محمر عمران اور عمید آصف پر مشتمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.