نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کراچی میں منعقد کروانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے تین اراکین نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے عہدے داران سے ملات کی۔
اس ملاقات میں پی ایس ایل کی باقی میچز کا معاملہ زیر بحث آیا، پی ایس ایل انتظامیہ نے کراچی میں میچز کے لیے گائیڈ لائنز مانگی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این سی او سی نے کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروانے کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
این سی او سی کے فیصلے کے بعد معاملہ پی ایس ایل گورننگ کونسل میں جائے گا جس میں این سی او سی کے فیصلوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کراچی پہلا جبکہ متحدہ عرب امارت کو دوسرے آپشن کے طور پر رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔
Comments are closed.