پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کا بہترین اٹیک ہے، پچھلے سال کے ٹاپ تھری بولرز ہماری لائن اپ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح مثبت کرکٹ کھیلیں گے، راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں، پوری دنیا کی لیگ کھیلتے ہیں۔
سہیل اختر نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ شاہین آفریدی پر زیادہ لوڈ نہ ڈالیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کا فارم میں ہونا قلندرز کے لیے اچھا ہے۔
Comments are closed.